پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے،ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے،ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ۔مقامی شہری سید اقتدار حیدر نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ زیر سماعت ہے لیکن سابق صدر بیماری کو بنیاد بنا کر بیرون ملک جانا جاہتے ہیں، ان کے خلاف سنگین الزامات کے کئی دیگر مقدمات بھی زیرسماعت ہیں ،درخواست میں استدعا کی گئی کہ پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے۔درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 1997ء کے صدارتی انتخاب میں کسی ممبر اسمبلی نے بیلٹ پیپر پر پاکستان کے حوالے سے توہین امیز کلمات لکھے تھے،جس پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے کمیٹی قائم کی،مگر اس کی رپورٹ اب تک مکمل نہیں ہو سکی،اس حوالے سے 2007ء میں مقدمہ درج کیا گیاجس میں پرویز مشرف بھی نامزد ہیں،بیرون ملک جانے کے بعد پرویز مشرف ملک میں واپس نہیں آئیں گے،ان کو زیرالتوا مقدمات کے ختم ہونے تک بیرون ملک جانے سے روکا جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -