خیبر پختونخوا کا پانی سے بجلی کی پیداوار کے 6 منصوبے لگانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کا پانی سے بجلی کی پیداوار کے 6 منصوبے لگانے کا فیصلہ

  

پشاور(آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں پانی سے بجلی کی پیداوار کے 6 منصوبے لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پراجیکٹ سے مجموعی طور 518 میگاواٹ پاور حاصل کی جاسکے گی،خیبر پختونخوا حکومت ذرائع کے مطابق پانی سے سستی بجلی کے حصول کے لیے ہائیڈرو پاور کے منصوبے لگانے کی خاطر غیر ملکی کمپنیوں کو دعوت دی جائے گی۔ پاور سیکٹر کے ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے سرمایا کاروں سے ٹینڈر کے زریعے پیشکشیں وصول کی جائیں گی۔ مقامی خام تیل کی پیداوار میں صوبہ خیبر پختون خوا کا حصہ سب سے بڑا ہے اور پانی سے بجلی کی پیداوار کے پراجیکٹس کے لیے بھی کے پی کے میں کافی مواقع موجود ہیں۔ ملک بھر میں 35 فیصد بجلی پانی کے ذریعے پیدا کی جاتی ہے

مزید :

صفحہ آخر -