انسانی خلیات ساخت کے ذریعے موتیا کا کامیاب علاج دریافت

انسانی خلیات ساخت کے ذریعے موتیا کا کامیاب علاج دریافت
انسانی خلیات ساخت کے ذریعے موتیا کا کامیاب علاج دریافت

  

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں کی جانے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اسٹیم سیل کی مدد سے انسانی آنکھ میں آجانے والے موتیا اور یہاں تک کہ بصارت سے محروم افراد کو دوبارہ روشنی دی جا سکتی ہے ۔سائنس دانوں نے ایسے 12 بچوں کی سرجری کی جن کی عمریں 2 سال تک تھیں اور ان کی آنکھوں میں کونجینٹیل موتیا تھا جو بچپن میں بینائی سے محرومی کا باعث بنتا ہے۔ سائنس دانوں نے آپریشن کے بعد مخصوص ’لینز ایپتھیلیل سیلز‘ آنکھ میں رہنے دیئے اور ایک ماہ بعد ہی حیرت انگیز طور پر بچوں کی آنکھوں کی روشنی 20 گنا بڑھ گئی جس سے یہ بات سامنے آئی کہ اپنے ہی اسٹیم سیل کا استعمال کرکے لینز کو دوبارہ وجود میں لایا جا سکتا ہے۔تحقیق کے بانی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ڈاکٹر کہنا ہے کہ اس تحقیق کی مدد سے موتیا کی بیماری میں مبتلا 2 کروڑ افراد کا علاج ممکن ہوگا اور ان کی آنکھوں کی روشنی واپس لائی جا سکتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -