پائلٹ اور تمام عملہ خواتین ، برونائی نے نئی تاریخ رقم کردی
دارالسلام(مانیٹرنگ ڈیسک) برونائی ایئر لائن کی پرواز جب وہاں سے چلی تو اس پر خواتین کا راج تھا جس کو اڑانے والی پائلٹ سے لے کر تمام کا تمام عملہ خواتین پر مشتمل تھا اور اس سے بھی دلچسپ بات یہ تھی کہ وہ سعودی عرب کے جدہ ایئر پورٹ پر اتری جہاں خواتین ڈرائیونگ پر پابندی ہے۔ساتھ ہی اس خطے کی ایک نئی تاریخ بھی رقم ہوگئی۔