بلاول بھٹو کا عبدالستار بندھانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بلاول بھٹو کا عبدالستار بندھانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے درینہ کارکن عبدالستار بندھانی کے انتقال پر انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو مرحوم عبدالستار بندھانی کی بیوہ فاطمہ عبدالستار بندھانی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میرے یہ الفاظ آپ کے دکھ اور افسوس میں کمی نہیں لا سکتے لیکن ہمیں اپنے رب کی مرضی کے مطابق چلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عبدالستار بندھانی پارٹی کے وفادار کارکن تھے اور پارٹی کارکنان انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے، ان کی ڈکٹیٹر کے مشکل دور میں جمہوریت کی بحالی کے لیے دی گئی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے سوگوار لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -