بم دھماکے کے نتیجے میں 53 زخمی ایل آر ایچ لائے گئے

بم دھماکے کے نتیجے میں 53 زخمی ایل آر ایچ لائے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)سنہری مسجد روڈ پر سول سیکرٹریٹ ملازمین کو دفاتر لانے والی بس میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 53زخمی پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال لائے گئے جن میں سے 31زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیاگیا ہے ۔ 11زخمی بدستور مختلف وارڈز میں زیر علاج ہیں جبکہ 4زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیاگیا ہے ۔گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ ملازمین کی بس میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور53زخمیوں کو ایل آر ایچ لایاگیا جن میں سے طبی امداد کے بعد 31زخمی فارغ کر دیئے گئے ہیں ۔11بدستور زیر علاج ہیں جبکہ 4زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیاگیا ہے ۔