خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے صنعت وفنی تعلیم کا اجلاس

خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے صنعت وفنی تعلیم کا اجلاس

  

پشاور( پاکستان نیوز)خیبرپختونخوااسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے محکمہ صنعت اورفنی تعلیم کا ایک اجلاس جمعرات کے روز صوبائی وزیر اوقاف ،حج اورمذہبی امور حاجی حبیب الرحمن کی زیرصدار ت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر معدنیات ،محترمہ انیسہ زیب طارہرخیلی اوررکن صوبائی اسمبلی مفتی سید جنان کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں دینی مدارس کیلئے قانون سازی کاجائزہ لیاگیا اورمتعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ دینی مدارس کے رجسٹریشن کو ممکن بنانے کے لئے جلدلائحہ عمل طے کریں اورعرصہ 20 ایام کے اندر محکمہ قانون ،محکمہ داخلہ اوردیگر متعلقہ محکمے مل کرمدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے قانونی مسودہ تیار کریں اوراس سلسلے میں خصوصی کمیٹی کو حتمی رپورٹ پیش کریں

مزید :

پشاورصفحہ اول -