صوابی ،مسلم لیگ ن کے جنرل کونسلر گھر کی دہلیز پر قتل

صوابی ،مسلم لیگ ن کے جنرل کونسلر گھر کی دہلیز پر قتل

  

صوابی( بیورورپورٹ)ڈاکٹر میڈیکل سنٹر صوابی کے مالک اور مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسلر امتیاز علی کو رات کی تاریکی میں گھر کی دہلیز پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اجمل خان نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا معمول کے مطابق میڈیکل سنٹر سے گھر آرہے تھے جب وہ گھر کے قریب گیراج میں گاڑی کر کے آرہے تھے تو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا ہمارا کسی کے ساتھ دشمنی نہیں وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہیں صوابی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے مقتول امتیاز علی والدین کا اکلوتا بیٹا تھا مئی 2015کے بلدیاتی انتخابات میں یو سی صوابی سے جنرل کونسلر منتخب ہو چکا تھا اور سیاسی وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھی مقتول کو جمعرات کی سہ پہر صوابی میں سپرد خاک کر دیا گیا#

مزید :

پشاورصفحہ اول -