سینیٹ کے سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کا دورہ خوازہ خیلہ

سینیٹ کے سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین کا دورہ خوازہ خیلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز)سینٹ آف پاکستان کے سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین فرحت اللہ بابر،مولاناعطاء الرحمان نے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ریٹارئرڈجنرل صلاح الدین ترمذی کی قیادت میں ضلع سوات کے تحصیل ہیڈکوارٹرخوازہ خیلہ کادورہ کیا۔انہوں نے ماضی میں دہشت گردی سے متاثرہ بعض اہم مقامات کامعائنہ کیا،مقامی عمائدین،سیاسی جماعتوں اوربلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کی اوران سے امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔مقامی عمائدین نے اراکین سینٹ کی آمدپرخوشی اوراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے باشندوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں حکومت اورافواج پاکستان کابھرپورساتھ دیاہرقسم کی جانی ومالی قربانیاں دیں،ہم نے اپنے علاقوں میں افواج پاکستان کی ہرقسم مددکی انکے شانہ بشانہ کھڑے رہے اوراب بھی ملک وقوم کی خاطرہرقربانی کیلئے تیار ہیں۔چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع صلاح الدین ترمذی نے ان کے جذبات کاخیرمقدم کرتے ہوئے اطمینان کااظہارکیا۔ سینیٹرفرحت اللہ بابرنے انہیںیقین دلایاکہ حکومت انکودرپیش تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اورانہیں تسلی دی کہ اراکین سینٹ ضلع سوات کے مکینوں کودرپیش تمام مسائل انکی دہلیزپرحل کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرینگے۔اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنرخوازہ خیلہ کیپٹن (ر)زبیرخان نیازی نے سینٹ کے ڈیفنس کمیٹی کے اراکین اورحکام علاقے کی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پرضلع سوات کے اعلیٰ انتظامی اورسیکورٹی حکام و سیاسی جماعتوں اوربلدیاتی نمائندے بھی موجودتھے۔