قصبہ بکھاری کلاں میں بجلی چور کیخلاف مقدمہ درج
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ بکھاری کلاں میں بجلی چور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن بھگوال نے صدر پولیس چکوال کو درخواست دی کہ دوران جانچ پڑتال محمد عدنان ولد ولی خان جو ڈائریکٹ کنکشن کے ذریعے مین لائن سے بجلی چوری کا مرتکب ہو رہا تھا اس نے حکومت کو ساٹھ ہزار روپے کا نقصان پہنچایا، سب انسپکٹر محمد شریف نے مقدمہ درج کر کے بجلی چور کی تلاش شروع کر دی ہے۔