چوآسیدنشاہ میں ٹریفک بلاک کرنے والے تین رکشہ ڈرائیورگرفتار

چوآسیدنشاہ میں ٹریفک بلاک کرنے والے تین رکشہ ڈرائیورگرفتار

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوآسیدنشاہ میں ٹریفک بلاک کرنے والے تین رکشہ ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔ ٹریفک سارجنٹ طارق محمود نے استغاثہ دیا کہ ملزمان احسان ولد اسلم ساکن پڈھ ، اعجاز ولد ابرار اور خلیل ولد ایوب ساکن پنڈ کاں نے اپنے رکشے چوک میں کھڑے کر کے سواریاں بٹھا رہے تھے جس سے سڑک بلاک ہوگئی اور ٹریفک رک گئی، اے ایس آئی محمد مقصود نے تینوں رکشہ ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -