منشیات بیرون ملک سمگل کرانے والے ملزم کو 11ماہ قید اور 10ہزار روپے جرمانہ کی سزا

منشیات بیرون ملک سمگل کرانے والے ملزم کو 11ماہ قید اور 10ہزار روپے جرمانہ کی ...

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)منشیات بیرون ملک سمگل کرانے والے ملزم کو 11ماہ قید اور 10ہزار روپے جرمانہ کی سزا جبکہ کار چوری کے مقدمہ میں دو ملزمان کو بری کر دیا گیا، گزشتہ روز انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شوکت خان کو 11ماہ قید سخت اور 10ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا، ملزم کے خلاف اے این ایف حکا نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی جبکہ سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حمید چوہدری نے قاضی حفیظ الرحمان ایڈووکیٹ کے دلائل سے تفاق کرتے ہوئے تھانہ ویسٹریج میں درج کارچوری کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان ارسلان عظیم اور عبدالواحد کو بریت کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے بری کر دیا، ملزم کے خلاف تصور حسین نے 26دسمبر 2015ء کو کار چوری کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -