اسلام آبادکی ضلعی عدالتوں میں جعلی وکلاء، ٹاؤٹ مافیا کیخلاف وکلاء متحرک ہو گئے
اسلام آباد( کرائم رپورٹر) ضلعی عدالتوں میں جعلی وکلاء اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف وکلاء متحرک ہو گئے ۔ جعلی وکلاء کے خلاف پہلا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کرا دیا گیا ۔ جمعرات کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد طیب شاہ نے بتایا کہ ضلعی کچہری میں جعلی وکلاء کی بڑی تعدادموجودہے ،جعلی وکلاء یونیفارم استعمال کر کے عدلیہ کا نام بدنام کر رہے ہیں، ایسے نوسر بازوں کے خلاف پہلا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کرا دیا ہے، مقدمہ میں جعلی وکلاء خواتین کو نامزد کیا گیا ہے،تاہم ابھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔