کشکول توڑنے کے دعویداروں نے آئندہ نسلوں کو بھی گروی رکھ دیا ،اقبال سبحانی

کشکول توڑنے کے دعویداروں نے آئندہ نسلوں کو بھی گروی رکھ دیا ،اقبال سبحانی

  

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف صوبائی حلقہ پی پی12 کے رہنما اور قومی اسمبلی حلقہ این اے55 کے سابق ڈپٹی آرگنائزر اقبال سبحانی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام پر ٹیکسوں کی بارش کر دی ہے کشکول توڑنے کے دعوے داروں نے ڈالرون کے عوض ہماری آئندہ نسلوں کو بھی گروی رکھ دیا ہے کرپشن کے ٹیکنیکل انداز نے ملکی اداروں کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں چٹان سے ذیادہ مظبوط اور متحد ہے اقتدار میں آکر کرپٹ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچائیں گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے55 کی مختلف یونین کونسلز میں رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں رابطہ عوام مہم کے موقع پر کیا اقبال سبحانی نے کہا کہ عوام عمران خان کی وژن اور تحریک انصاف کے منشور سے متاثر ہو کر ہزارون کی تعداد میں پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جو عوام کا ن لیگ اور پی پی پی پر عدم اعتماد ہے آنے والا دور تحریک انصاف کا ہوگا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -