تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم کامیابی سے جاری ہے،صداقت عباسی
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم کامیابی سے جاری،پنجاب بھر میں راولپنڈی سے ریکارڈ ممبر سازی ہو گی اور ثابت کر دیں گے کہ ضلع راولپنڈی میں پی ٹی آئی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کر کے حقیقی جمہوری جماعت ہونے کا عملی ثبوت دے دیا ہے ۔انٹرا پارٹی الیکشن میں کارکنان اپنی قیادت کا خود انتخاب کریں گے اور ملک کی کسی بھی دوسری جماعت میں ایسا تصور تک موجود نہیں۔تحریک انصاف کے تمام کارکنان ممبر سازی مہم کی کامیابی کے لئے دن رات محنت کریں اور ثابت کر دیں کہ پی ٹی آئی ہی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔تمام کارکنان کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء صداقت علی عباسی،ایم پی اے محمد عارف عباسی ،ایم پی اے آصف محمود ،راجہ ماجد حسین،کرنل (ر) اجمل صابر راجہ و دیگر رہنماوں نے پی ٹی آئی ممبر سازی مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں آئی ایس ایف ،یوتھ ونگ،شعبہ خواتین سمیت تمام تحصیلوں کے رہنماوں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماوں نے کہا کہ عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ملک کو مسائل کا گڑھ بنا دیا ہے اور خیبر سے کراچی تک عوام کی نظریں عمران خان اور تحریک انصاف پر لگی ہیں اور عوامی دور حکومت کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔اجلاس سے خورشید عباسی،طارق عباسی،راجہ محمد علی،انجینیرافتخار،نوید ستی،ملک غلام حسین، کامران مغل ،ہارون ہاشمی،راجہ الطاف نوید افتخار،واثق قیوم عباسی،صابر تنولی،چوہدری مقرب علی،عمر تنویر بٹ،گل زرین بھٹی و دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا ۔