اسلام آباد،مختلف وارداتوں میں شہری نقدی گاڑی سے محروم

اسلام آباد،مختلف وارداتوں میں شہری نقدی گاڑی سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح ڈکیتی اور کار چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی،پسٹل اور گاڑی سے محروم ہو گئے ہیں ۔ تھانہ گولڑہ پولیس کو ہمایوں خان نے بتایا کہ جی تیرہ ون میں دوکان کرتا ہوں تین مسلح افراد دوکان میں داخل ہوئے یرغمال بناکر نوے ہزار سات سو روپے،لائسنسی پسٹل اور موبائل فونز چھین کر لے گئے ۔تھانہ لوہی بھیر پولیس کو عمر علی خان نے بتایا کہ گاڑی سے آٹھ لاکھ روپے کی نقدی چرا کر لے گئے ہیں اور تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ سے عبد السلام کی کار نمبر RIS2135نامعلوم چور چرا کر لے گئے ہیں۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔