راولپنڈی،اسلحہ،منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی7ملزمان گرفتار
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اورپتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے07ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے35لیٹر کھلی شراب،02عدد پستول30بور معہ02روند،01عدد چھری برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے اورنگزیب سے05لیٹر کھلی شراب، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے ناصر سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ صدر واہ پولیس نے ارشاد سے20لیٹر کھلی شراب، تھانہ کینٹ پولیس نے رئیس سے 01عدد پستول30بور معہ02روند، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے محمد حیات سے 01عدد پستول30بور ،مسماۃ شازیہ سے01عدد چھری ،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عثمان سے 20پتنگیں برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔