خیبر ایجنسی ، طورخم میں قومی جائیداد ار مارکیٹ پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

خیبر ایجنسی ، طورخم میں قومی جائیداد ار مارکیٹ پر قبضے کے خلاف احتجاجی ...

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل خوگا خیل قوم نے طورخم میں قومی جائیداد ار مارکیٹ پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے پلے کا رڈاٹھارکھے تھے جس پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین نے باچاخان چوک سے لنڈیکوتل پر یس کلب تک احتجاجی واک بھی کیالنڈیکوتل میں شنواری خوگا خیل قوم نے طورخم میں قومی جائیداد اور مارکیٹ پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت قومی مشر ان شاہ محمد اور زر نبی کر رہے تھے مظاہر ین سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمد شنواری نے کہا کہ خوگا خیل قوم کے چند افراد نے طورخم میں قومی جائیداد اور مارکیٹ پر قبضہ کیا ہے اور قوم کے مشترکہ کروڑوں روپے بھی ہڑپ کئے ہیں جسکے ثبوت پاس موجود ہیں انہوں نے کہا کہ این ایل سی اور ایف سی نے ہمارے ساتھ کوئی دھوکہ نہیں کیا ہے جو معاہدہ کیا تھا وہ اس کی پا سداری کر رہے ہیں بلکہ خوگہ خیل قوم کے چند افراد ذاتی مفادات کیلئے مسائل پید ا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ این ایل سی میں جو نوکریاں دی گئی ہے وہ میرٹ پر نہیں کیا گیا ہے اور اس میں غیر مقامی لوگوں کو نوکریاں دی گئی ہے کیونکہ یہ خوگا خیل قوم کا حق ہے اور اس سے خوگا خیل قوم کے نوجوانوں کو میر ٹ کی بنیاد نوکریا ں دی جائے انہوں نے کہا کہ ان تما م الزامات کے ثبوت میر ے پا س موجود ہیں اور انکو سارے قوم کے سامنے مناظرے کی چیلنج دیتا ہوں ااگرالزامات کے ثبوت پیش نہیں کئے تووہ سارے خوگا خیل قوم سے میڈیا کے سامنے معافی مانگو گا اور بھاری جرمانے بھی دوں گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -