لنڈی کوتل کی کرسچن کمیونٹی کو 100 سال بعد ڈومیسائل کا حق مل گیا

لنڈی کوتل کی کرسچن کمیونٹی کو 100 سال بعد ڈومیسائل کا حق مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل کرسچن کمیونٹی کو تقریبا ایک سو دو سال بعد ڈومیسائل بنانے کا حق دے دیا گیا ،فاٹا منیارٹی الائنس کے صدر کے بیٹے کو پہلا ڈومیسائل مل گیا ،پورے فاٹا میں یہ پہلا ڈومیسائل ہیں جو میر ے بیٹے کو مل گیا ہے ،ارشد مسیحفاٹا میں میں پہلی دفعہ کر سچن کمیونٹی کو ڈو میسائل بنانے کا حق دے دیا گیا پہلاڈومیسائل شہر یا ر مسیح ولد ارشد مسیح کو مل گیا جس سے کر سچن کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ حل ہو گیا اس سلسلے میں کرفاٹا منیارٹی الائنس کے صدر ارشد مسیح نے بتایا کہ وہ 1914سے قبائلی علاقوں میں رہا ئش پذیر ہیں اور پہلی دفعہ میرے بیٹے کو ڈومیسائل دے دیا انہوں نے کہا کہ بہت عرصے سے انہوں نے ڈومیسائل حاصل کرنے کیلئے کو شش شروع کیا تھا لیکن سابق گورنر مہتاب عباسی نے قبائلی علاقوں میں رہا ئش پذیر کرسچن کمیونٹی کو ڈومیسائل حق دینے کا اعلان کیا تھا اور اب ان کو یہ حق مل گیا انہوں نے کہا کہ کر سچن کمیونٹی کئی سالوں سے قبائلی علا قوں میں خدمات سر انجام دیں رہے ہیں اسکے با جود بھی وہ اس حق ڈومیسائل سے محروم تھے حق ملنے سے سار کر سچن کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے لیو یز میں بھی کر سچن کمیونٹی کے خواتین کو بھرتی کیا گیا اور حال ہی میں پولیو میں بھی نوکریا ں دی گئی جو کر سچن کمیونٹی کے دیرینہ مطالبا ت تھے