سیکولر اور لبرل قوتیں اسلام کے مقابلے میں میدان میں نکل آئیں :مولانا گوہر شاہ

سیکولر اور لبرل قوتیں اسلام کے مقابلے میں میدان میں نکل آئیں :مولانا گوہر شاہ

  

چارسدہ (بیور و رپورٹ)رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ اپنی حلقہ نیابت میں بلا تفریق عوام کی حدمت کرکے تعمیر و ترقی سے چارسدہ کو ماڈل ضلع بنا کر دم لینگے ۔ سیکولر اور لبرل قوتیں اسلام کے مقابلے میں میدان میں نکل آئیں ہیں لیکن علماء عوام کی نمائندگی سے اسلام دشمن اور باطل قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل غنڈہ کرکنہ میں جمعیت علمائے اسلام کے یوسی امیر مولانا گل محمد کے زیر صدارت منعقد ہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے حقوق نسواں بل جو اسلامی اقدار اور ایشیائی روایات کے منافی ہے کا بھر پور اور ڈٹ کر مقابلہ کیا اور حکمرانوں کو پسپا کر اکے عوامی امنگوں کی کی بھر پور ترجمانی کی ہے ۔ اس موقع پر مولانا گل محمد اور جنرل سیکرٹری جے یوآئی یوسی غنڈہ کرکنہ رضوا ن اللہ نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -