ڈسٹرکٹ بار صوابی کے انتخاباب 26 مارچ کو ہونگے

ڈسٹرکٹ بار صوابی کے انتخاباب 26 مارچ کو ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ بار صوابی کے سالانہ انتخابات چھبیس مارچ کو ہونگے۔ اس سلسلے میں چیر مین الیکشن کمیشن محمد رشید ایڈوکیٹ کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں محمد رشید ایڈوکیٹ چیر مین کی سر براہی میں سید مفرق شاہ ، محمد اسرار خان اور شاہ حسین پر مشتمل الیکشن کمیشن تشکیل دی گئی جب کہ الیکشن بار کونسل کے ممبر اعجاز خان ایڈوکیٹ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا چیر مین الیکشن کمیشن محمد رشید ایڈوکیٹ نے الیکشن شیڈول جاری کر تے ہوئے تمام امیدواروں کو مطلع کیا کہ وہ اپنی کاغذات نامزدگی آٹھارہ اور انیس مارچ کی سہ پہر دو بجے تک چیر مین و ممبران کمیٹی کے پاس محمد رشید ایڈوکیٹ کے دفتر میں جمع کرائیں اعتراض ، سکروٹنی بائیس مارچ کو جب کہ کاغذات نامزدگی چوبیس مارچ کو ہو گی۔اور الیکشن چھبیس مارچ کو ہوگا چیر مین الیکشن کمیشن محمد رشید ایڈوکیٹ نے کہا کہ الیکشن بار کونسل کے ووٹرز لسٹ پر بار کونسل کی رولز کے مطابق ہو گی۔ جس کے لئے نوٹس جاری کیا جارہا ہے اسی طرح کوئی بھی امیدوار کسی ووٹر پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کر نے کے لئے وکلاء کی رہائش گاہ پر نہیں جائیگا#