مدارس ،تبلیغی جماعتوں،خانقاہوں کا ہر صورت میں دفاع کیا جائے گا ،قاری حفاظت اللہ

مدارس ،تبلیغی جماعتوں،خانقاہوں کا ہر صورت میں دفاع کیا جائے گا ،قاری حفاظت ...

  

مٹہ (نمائندہ پاکستان ) مملکت خداداد پاکستان میں ہر صورت پرمدارس ،تبلیغی جماعتوں،خانقاہوں کا ہر صورت میں دفاع کیا جائے گا ۔قاری حفاظت اللہ حنفی تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز جمیعت علماء اسلام نظریاتی چپریال گھڑی کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔اجلاس زیر صدارت قاری حفاظت اللہ حنفی منعقد ہوا۔اجلاس میں متفقہ قرار داد منظور ہوا کہ جمیعت نظریاتی ہر صورت قائم رہی گی ۔ انغمام کا خبر منگڑت اور بے بنیاد ہے انغمام چند ارکان جماعت نے کی ۔جمیعت نظریاتی نے حال ہی میں ضلع سوات سے ہزاروں رکنیت سازی کی ہیں ۔جمیعت نظریاتی پاکستان کے لاکھوں فرزندان اسلام کے نام ہیں ۔اجلاس حقوق نسواں بل پرعلماء کرام کے خدشات دور کئے جائے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے سفارشات کے مطابق کئے جائے۔اجلاس میں عزم کیا گیا کہ جمیعت نظریاتی کا پیغام گھر گھر تک پہنچایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں یونیورسٹیوں اور کالجوں میں تبلیغی جماعتوں پرپابندی مضحکہ خیز ہے اور کوئی مائی کا لال تبلیغ پر پابندی نہیں لگا سکتا اسلئے پنجاب حکومت جلد ازجلد پابندی واپس لے لیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -