بونیر ، مضاربہ سکینڈل کے ملزم کو دو سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

بونیر ، مضاربہ سکینڈل کے ملزم کو دو سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈگر زاہد عثمان کاکا خیل کی عدالت نے مضاربہ سکینڈل کے ملزم کو دو سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ،جرمانہ نہ دینے کی صورت میں ملزم مزید ایک سال قید گزارے گا ،ملزم کے خلاف تھا نہ پیربابا میں جعلی چیک کا مقدمہ درج تھا ،ملزم اور دوسرے فریق کی جانب سے دونوں کے وکلاء نے اپنے اپنے دلائل مکمل کرنے کے بعد عدالت نے سزا سنائی ۔تفصیلات کے مطابق مضاربہ سکینڈل کے ملزم کے خلاف تھانہ پیربابا میں آمیرزیب ولد آمیر وہاب نے رپورٹ درج کی تھی کہ امیرحسن شاکر نے مجھ کو پانچ لاکھ روپے کی چیک دی ہے جو جعلی ہے اور بنک سے کیش نہیں ہوتا ،پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 302 کے تحت مورخہ 17/4/2014 کو 489F PPC 4/S کے تحت مقدمہ درج کیا ،مقدمہ کا ٹرائیل 21/5/2014 کو شروع ہو ا۔مقدمہ میں ملزم کی جانب سے مشتاق احمد ایڈوکیٹ جبکہ استعاثہ کی جانب سے بحت ذادہ ایڈوکیٹ نے دلائیل مکمل کئے ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈگر زاہد عثمان کا کا خیل نے دلائیل سننے کے بعد ملزم امیر حسن کو دو سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ،جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم مزید ایک سال قید کی سزا کاٹے گا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -