مختص کوٹے پر عملدر آمد نہ کرنے کیخلاف دائر رٹ پر تقرریاں روک دی گئیں

مختص کوٹے پر عملدر آمد نہ کرنے کیخلاف دائر رٹ پر تقرریاں روک دی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس روح الامین پرمشتمل دورکنی بنچ نے محکمہ تعلیم نوشہرہ میں معذورافراد کے لئے مختص دو فیصد کوٹے پرعملدرآمد نہ کرنے کے خلاف دائررٹ پرمحکمے میں تقرریاں روک دیں فاضل بنچ نے شاہ نواز ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرحضرت بی بی نامہ خاتون کی درخواست کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ محکمہ تعلیم نوشہرہ میں212پی ایس ٹی اساتذہ کی آسامیاں مشتہرکی گئیں قانون کے مطابق دو فیصد کوٹہ معذوروں کے لئے مختص ہے مگرمتعلقہ حکام نے پالیسی کے منافی دو فیصدکوٹہ مشتہرنہیں کیااورتمام پوسٹیں اوپن میرٹ کے ذریعے مشتہرکی جارہی ہیں جو غیرقانونی ہیں جس پر عدالت نے دو فیصد نشستوں پر بھرتیاں روکتے ہوئے محکمے سے جواب مانگ لیا۔