پشاور ،سرچ آپریشن کے دوران 75 مشتبہ افراد گرفتار

پشاور ،سرچ آپریشن کے دوران 75 مشتبہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس نے مختلف علاقوں سے سرچ آپریشن کے دوران75مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا ۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن فقیر آباد ،پہاڑی پور ہ،حیات آباد اور کوتوالی کے علاقوں میں کیاگیا ۔آپریشن کے دوران9افغان باشندوں سمیت75مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا ۔مشتبہ افراد کے قبضے سے 5پستول،2رپیٹراور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے ۔آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس اور کھوجی کتوں کی مدد سے تقریباً300گھروں کو چیک کیاگیا۔