الپوری ،پیسکو ذمہ داران اور عمائدین کے مابین کامیاب مذاکرات

الپوری ،پیسکو ذمہ داران اور عمائدین کے مابین کامیاب مذاکرات

  

الپوری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) شا نگلہ پیسکو ذمہ داران کے ساتھ منتخب نمائندوں اور گرینڈ قومی جر گہ کے مشران کے مذ اکرات کا میاب ،بشام میں بجلی صارفین کی بلوں میں متنازعہ رقم ڈالنے کا فیصلہ واپس ، بشام کے عوام سے کئے گئی ریکوری کو موجودہ بلوں میں ایڈجسٹ کر نے کا فیصلہ ، واپڈا سب ڈویژن بشام میں سٹاف کی کمی کو پوری کر نے کیلئے ڈیلی ویجز ملازمین بھر تی کر نے کا فیصلہ،اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر بشام جاوید اقبال کے زیر صدارت منعقد ہوا، ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل بشام کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور گرینڈ قومی جر گہ کے مشران نے بشام کے بجلی صارفین پر بجلی کے بھاری بل عائد کر نے اور عرصہ دراز سے متنازعہ بلوں کی وصولی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا ، جس پر جمعرات کے روز منتخب بلدیاتی نمائندوں اور گرینڈ قومی جرگہ کے مشران کے ساتھ پیسکو کے سپرنٹنڈ نٹ انجینئر اکبر خان سمیت دیگر ذمہ دار حکام نے اسسٹنٹ کمشنر بشام کے دفتر میں مذاکرات کئے ، مذاکرات کی روشنی میں پیسکو حکام نے عرصہ سے متنازعہ رقم کیلئے بل میں الگ خا نہ بنا تے ہو ئے مذکورہ رقم کو متنازعہ خانہ میں ڈالنے کا اعلان کیا اور تحصیل بشام کے عوام سے جو ریکوری کی گئی تھی ، وہ رقم موجودہ بل میں ایڈ جسٹ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ، اسی طرح بلوں میں غیر قانونی طور پر آنے والے تمام ٹیکسز کو بھی ختم کر نے کا فیصلہ ہوا ، کیوں کہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے اور ضلع شانگلہ سمیت ملاکنڈڈویژن میں کو ئی ٹیکس لا گوں نہیں ، مذاکرات میں بشام سب ڈویژن میں واپڈا سٹاف کی کمی بھی زیر بحث آئی جس پر پیسکو کے سپرنٹنڈ نٹ انجینئر اکبر خان نے کہا کہ تحصیل بشام میں واپڈا سٹاف کی کمی کو پورا کر نے کیلئے ڈیلی ویجز ملازمین بھر تی کئے جا ئیں گے، مذاکرات میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ ڈیمانڈ نوٹس جمع کر نے کے بعدبجلی میٹر لگوانے میں غیر ضروری تاخیر کا خا تمہ کیا جا ئے گا اور ڈیمانڈ نوٹس جمع کر نے کے بعد ایک ہفتہ کے اندر اندر صارف کو میٹر مہیا کیا جا ئے گا ، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور گرینڈ قومی جر گہ کی جانب سے ماسٹر حمید الرحمن، ویلج کونسل ناظمین و نائب ناظمین گل داد خان، حاجی نو شیروان سواتی،مو لا نا عتیق الرحمن، عطاء اللہ خان بشامی، شاہد خان، محمد زادہ، امیر زادہ خان،معین الدین شاہ، گل باچا، تحصیل ناظمین گل روخان، اعجاز احمد، شرین زادہ اکا، ایس ڈی او پیسکو شاہد خان، ڈی ایس پی سر کل بشام طاہر اقبال ، ایس ایچ او شاہ حسین سمیت دیگر نے مذاکرات میں شر کت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -