صوابی میں مکان گرنے سے بچی ماں جاں بحق ،3 افراد زخمی

صوابی میں مکان گرنے سے بچی ماں جاں بحق ،3 افراد زخمی

  

صوابی( بیورورپورٹ) جمال آباد صوابی میں مکان گرنے سے گیارہ سالہ بچی جا ں بحق جب کہ والدہ ، ایک بہن اور بھائی زخمی ہو گئے۔ امتیاز ولد خان رازق سکنہ جمال آباد جونترو نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی علیٰ الصبح ان کے گھر کے ایک کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے آکر اس کی گیارہ سالہ بیٹی ثانیہ موقع پر جاں بحق جب کہ اس کی بیوی ، ایک اکیس سالہ بیٹی اور تیرہ سالہ بیٹا نسیم زخمی ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے ملبہ ہٹا کر لاش اور زخمیوں کو نکالا#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -