کاشتکار مزید ٹیکسز کے حائل نہیں ہوسکتے ،شیر افغان

کاشتکار مزید ٹیکسز کے حائل نہیں ہوسکتے ،شیر افغان

  

تخت بھائی(نامہ نگار ) سابقہ ایم پی اے اورعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما شیر افغان خان نے کہا ہے کہ ملک کا کاشتکار طبقہ پہلے سے ہی لاتعداد مسائل کا شکار ہیں اور اب تبدیلی کے دعویدار پانچ ایکڑاراضی رکھنے والے کاشتکاروں پرمزید ٹیکس عائد کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں جس سے ملک کی زراعت اور کاشتکارطبقے پرمزید منفی اثرات مرتب ہونگے اپنے تحریری بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جلد پانچ ایکڑاراضی رکھنے والے کاشتکاروں پر1750روپے فی جریب کے حساب سے نیا ٹیکس لگانے کی تیاری کررہی ہے جو کاشتکاروں کے ساتھ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے انہوں نے زراعت جو ملک کی معیشت اور ترقی میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ناقص زرعی پالیسوں کے باعث کاشتکار طبقہ بے پناہ مسائل کاشکار ہیں اور مرکزی اور صوبا ئی حکومتیں انہیں ریلیف دینے کی بجائے زراعت کو جڑسے ختم کرنے کی پے درپے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت کوخبردار کیا کہ وہ پانچ ایکڑ اراضی مالکان پرنیا ٹیکس لگانے سے گریز کریں بصورت دیگر صوبے بھر کے کاشتکار راہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -