پشاور دہشتگردی واقعہ، ریلوے سٹیشنوں پر سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات نظر انداز
ملتان (جنرل رپورٹر) پشاور میں دہشتگردی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی ریلوے نے ملتان ودیگر اسٹیشنوں پر ایس پیز کو(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )
سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، جن کو تاحال نظرانداز کیا جارہا ہے، ریلوے ملازمین سمیت عوامی و سماجی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے، تفصیل کے مطابق پشاور میں سرکاری ملازمین پر حالیہ دہشتگردی کے واقعے میں 11جاں بحق جبکہ 56سے زائد زخمی ہوگئے جن کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی ریلوے منیر چشتی نے اسٹیشنوں پر ایس پیز کو سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کیے جن پر تاحال عمل درآمد نہ ہوسکا ہے، جس کے باعث ریلوے ملازمین سمیت عوامی و سماجی حلقوں میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے۔ مذکورہ صورت حال پر عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے ملتان ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کو فول پروف بناکر شرپسند عناصر سے بچاؤ کا مطالبہ کیا ہے۔