ن لیگ سیاسی دھڑوں میں اختلافات، بوریوالہ تحصیل اسسٹنٹ کمشنرسے محروم

ن لیگ سیاسی دھڑوں میں اختلافات، بوریوالہ تحصیل اسسٹنٹ کمشنرسے محروم

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر) تحصیل بورے والا کے اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد کو ٹرانسفر ہوئے تقریباً ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ہے مسلم لیگ ن کے (ایم این اے )چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری ارشاد احمد آرائیں (ایم پی اے) گروپ اور نسیم شاہ گروپ جس میں NA168سے ان کے بھائی سید ساجد مہدی سلیم شاہ(ایم این اے) اور ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری یوسف کسیلیہ شامل ہیں دونوں گروپ بورے والا میں اپنی پسند کا اسسٹنٹ کمشنر تعینات کروانے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ دنوں نسیم شاہ گروپ کی طرف سے آصف شاہ نامی اسسٹنٹ کمشنر کے آرڈر کروائے گئے جس کوایم این اے نذیر احمد آرائیں گروپ نے مداخلت کر کے اس پرعمل درآمد رکوا دیا جبکہ انہوں نے چیف منسٹر پنجاب کو اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کی تعیناتی کے لئے منظور خاں چانڈیہ (حال تعینات لیہ)کا نام تجویز کیا ہے لیکن اس پر بھی دوسرے گروپ نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے معلوم ہوا ہے کہ دونوں گروپوں کی طرف سے بورے والا میں اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی کے لئے تین تین نام اعلیٰ قیادت کو دئیے گئے ہیں مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سیٹ کے لئے کس افسر کو تعینات کیا جاتا ہے تاہم ا ن مسلم لیگ کے دونوں گروپوں کی آپس کی کشمکش سے ابھی تک بورے والا میں کوئی بھی اسسٹنٹ کمشنر تعینات نہ ہو سکا ہے جس کی وجہ سے عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہور ہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -