بلاول بھٹو کا 26مارچ کو جمال دین والی میں جلسہ، استقبال کی تیاریاں شروع

بلاول بھٹو کا 26مارچ کو جمال دین والی میں جلسہ، استقبال کی تیاریاں شروع

  

رحیمیار خان، جھوک اترا، لیاقت پور، اللہ آباد، خان پور، خانقاہ شریف، فتح پور، خان بیلہ، بہاولپور، مظفر گڑھ، خان گڑھ (نمائندگان) بلاول بھٹو کے 26مارچ اور 27، 28 مارچ کو بہاولپور دورے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کے سلسلہ میں جیالوں کے انتظامات جاری ہیں۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و ایم این اے مخدوم مصطفی محمود نے نے کہا ہے کہ جمالدین والی کے جلسے کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری اہم اعلانات کرینگے ۔جس کے بعد ملکی سیاست میں تبدیلی آئیگی، پی پی پی میں شہید کا لہو شامل ہے بلاول بھٹو کا دورہ کارکنوں میں نئی جدت پیدا کریگا۔ مخدوم علی محمود نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آنے والے انتخابات میں بڑی قوت بن کر سامنے آئیگی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم یونین کونسل مؤ مبارک مخدوم فیض رسول نے کہا کہ وہ 26 مارچ کو اپنے محبوب قائد چےئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے جلسے میں عوامی شرکت کو یقینی بنائینگے اور انکا شاندار استقبال کیا جائیگا اس موقع پر مخدوم احتشام الدین، جام شمس الدین کلر، سید لال شاہ، رئیس غلام نبی کوبر و دیگر بھی موجود تھے۔جھوک اُترا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پیپلز پارٹی ایک سمندر ہے اور پورے ملک میں مقبول ترین واحد جماعت ہر فرقے کے لوگ اس میں موجود ہیں ۔ یہ اظہار خیال پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر میاں عبدالرحمن بودلہ اور سٹی جنرل سیکرٹری جمشید علی خان مندھرانی اور اظہر امتیاز جسکانی کے ہمراہ یونین کونسل 17,12,11,9,6 کے عہدے دار نامزد کیے۔ نامزد ہونے والے سید غضنفر عباس بخاری، محمدمدثر ستار انصاری، محمد اسماعیل، نوید اعظم، ملک عنصر ےٰسین، ملک دلشاد کو نامزد کیا۔ بعد میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا پارٹی کو فعال کرنے کیلئے نئے لوگوں کو شامل کرنا ضروری ہے۔ لیاقت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پیپلزپارٹی کے مقامی عہدیداروں غلام اصغربگتی رابطہ سیکرٹری پیپلزبیورورحیم یارخان ،ملک محمداسلم کچھی جنرل کونسلر،راناشوکت جمیل ،فہمیدخان بلوچ،حاجی محمداختر،محمدبوٹا،محمدرضابگتی،محمدبلال کھرل،سیدتصورحسین شاہ، بشیراحمد،ملک جاویدعرف جیدی،ملک محمد یوسف ،اعجازبلوچ،محمداکرم اورعامررضابگتی نے کہا ہے کہ 26مارچ کوبلاول بھٹوزرداری کاجلسہ صادق آبادپنجاب کی سیاست کارخ تبدیل کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ پیپلزپارٹی کے ایم این اے قطب فریدکوریجہ،ایم پی اے قاضی احمدسعید،صدرپیپلزپارٹی سردارغضنفرعلی خان لنگاہ اور رئیس محمداحمدجگنو کی قیادت میں سینکڑوں کاروں اور بسوں کاقافلہ اللہ والہ چوک لیاقت پورسے جمال دین والی روانہ ہوگا۔ اللہ آباد سے نامہ نگار کے مطابقبلاول بھٹو زرداری کا 26مارچ کو تاریخی استقبال کریں گے دورہ جمال دین والی ملکی سیاست میں تبدیلی ضرور لائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی تحصیل لیاقت پور کے نائب صدر ملک نذر حسین مکول ،حلقہ 285کے نائب صدر ملک ساجد حسین ارائیں،خلیل احمد گوپانگ رانا عمران عباس نے مشترکہ بیان میں کہا کہ 26مارچ کوتحصیل لیاقت پور سے بسوں کاروں کے قافلے بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ میں جمال دین والی (رحیم یارخان )جائیں گے ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ خان پور سے سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر کے مطابق سابق ممبر پنجاب اسمبلی و تحصیل صدر پیپلز پارٹی میاں محمد اسلم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 26 مارچ کو جمالدین والی پیپلز پارتی اپنی بھر پور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ اس موقع پر سردار محمد انور کورائی، بابر دھریجہ، ریاض سنارا، رفیق احمد سیفی، ساجد محمود خان، سراج احمد، جام عطاء محمد لاڑ، شمس الدین دھریجہ، سعید احمد خشک، جام عبدالکریم، نصر اللہ خان و دیگر موجود تھے۔ پیپلز پارٹی تحصیل خانپور کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سردار الیاس خان لولائی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی آمد ضلع رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کیلئے نہایت خوشی کا باعث ہے۔خا نقا ہ شر یف سے نما ئند ہ پا کستان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا عظیم سرمایہ ہیں وکلاء پارٹی عہدیدار ‘ کارکن اپنے چیئرمین کے رحیم یار خاں کے جلسے میں بھر پور طریقے سے شرکت کریں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ پاکستانی عوام ‘ وکلاء ‘ دانشور ‘ کاشتکار ‘ طالب علم ‘ مزدور پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سید اشفاق حسین بخاری ڈویژنل کوآرڈینیٹر پیپلز لائرز فورم نے بہاولپوربہاولنگر ‘ حاصل پور کے وکلاء کے وفد اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات میں کیا ۔ وفد میں اختر محمود ہاشمی ضلعی صدر پیپلز لائرز فورم ‘ ملک شبیر اختر ضلعی جنرل سیکرٹری ‘ ملک محمدآصف بھارہ نائب صدر ‘ رفیق لانگ ‘ ملک فیاض احمد وڈ ‘ اشفاق گیلانی صدر بار حاصل پور ‘ شاکر بخاری جنرل سیکرٹری بہاولنگر بار ‘ حافظ محمد اصغر بھٹی ‘ جام محمد افضل ‘ ملک محمد اسحاق ‘ ساجد حسین لنگاہ ‘ مسز شاہین بخاری ‘ ملک محمد ارشاد اعوان ‘ معین جیلانی ‘ چودھری محمد افضل اور مہر اﷲ بخش ایڈووکیٹس کے علاوہ پارٹی کارکنان بھی شامل تھے۔رحیم یار خان میں بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ میں سیاسی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ فتح پور سے نامہ نگار کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری لیہ کامریڈ جلیل شاہدی نے نمائندہ پاکستان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کا26 مارچ کو دورہ رحیمیاخان پر ضلع لیہ کے کارکنا ن سردار طارق عظیم کھر کی قیادت میں رحیمیارخان روانہ ہوں گے ۔خان بیلہ سے نامہ نگار کے مطابق بلاول بھٹو کا پرجوش والہانہ استقبال کرکے نئی تاریخ رقم کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق سٹی ناظم خان بیلہ قاضی سراج احمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع رحیم یارخان میں بلاول بھٹو کی آمد پر پرجوش اور والہانہ استقبال کرکے نئی تاریخ رقم کرینگے ضلع رحیم یارخان میں بلاول بھٹو کا جلسہ دراصل تخت لاہور کو یہ باور کرانہ ہے کہ رحیم یارخان بھی پاکستان کا حصہ ہے۔ اس موقع پر احسان الحق صدیقی ،ملک آفتاب احمد مسن ،رئیس حبیب احمد ،مصطفی مکی ،رئیس غلام محمد لکھانی و دیگر موجود تھے ۔بہاولپور ، صادق سے ڈسٹرکٹ رپورٹر، تحصیل رپورٹر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا اجلاس 18 مارچ کو بہاولپور میں مخدوم سید احمد محمودصدر جنوبی پنجاب کی صدارت میں ہوگا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے 27 اور 28 مارچ کو بہاولپور سے جنوبی پنجاب کے دورہ کے انتظامات کاجائزہ لیاجائیگا۔ اور انہیں حتمی شکل دی جائیگی۔مظفرگڑھ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی ڈیرہ غازی خان کے ڈویژنل صدر چوہدری سرور عباس نے پیپلز پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26مارچ کو بلاول بھٹو کا جنوبی پنجاب کے عوام تاریخی استقبال کریں گے۔ جبکہ مظفرگڑھ سے 9بجے کارکنوں کا قافلہ روانہ ہوگا۔ اجلاس میں سابق سینیٹر میاں امجد عباس قریشی، ضلعی صدر ملک بلال کھر، سابق ایم پی اے چوہدری احسان الحق نولاٹیہ، ممبران صوبائی کونسل نوابزادہ افتخار احمد خان، سردار عاشق علی بلوچ، ملک مظہر پہوڑ، چوہدری ذوالقرنین باجوہ، مظہر خان کشک، ہلال جاوید کاظمی، جام مظہر حسین، ظفراللہ لغاری، ملک صفدر پہوڑ، اللہ نواز علیزئی، چوہدری طارق عزیز، ہاشم خان، ملک اظہر چنڈیر، طارق فاروق عسکری، رانا مجاہد، سید معطر کاظمی، رانا امجد ایڈووکیٹ سمیت پارٹی عہدے داران و کارکنان نے شرکت کی۔ خان گڑھ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے زیر اہتمام ویلکم بلاول بھٹو ویلکم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عزیزپتافی نے کہا کہ آج وطن عزیز جن مشکلات کا شکار ہے جس میں بے روزگاری ، دہشت گردی ، غربت جیسے مسائل کا حل فلسفہ بھٹومیں موجود ہے اگر وطن عزیز میں امن خوشحالی اور بے روزگاروں کو روزگار دینا ہے تو فلسفہ بھٹو پر عمل کرنا ضروری ہے۔ سیمینار میں موجود نوجوانوں نے اس ازم کااظہار کیا کہ 28 مارچ کو پی ایس ایف جنوبی پنجاب کے کنونشن میں اپنے قائد بلاول بھٹو کا تاریخی استقبال کیا جائے گا ، سیمینار میں شیخ حبیب ، حماد بخاری ، فخر مگسی ، تنویر ببلو ، ملک امتیاز ، قاضی ثاقب ، علی حسن خان ، نادر واہگہ ، رانا شہزاد ، ملک اصغر ، ارسلان ترین ، کاشف پتافی ، ساحل چانڈیہ ، شہروزبلوچ ، انجینئر واصف ، فراز کوریجہ ، صغیر نقوی ، رانا دلاور سمیت دیگر پی ایس ایف کے عہدایداروں نے شرکت کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -