یخ بستہ ہوائیں‘ بارش سے موسم دوبارہ سرد ہوگیا ‘ نشیبی علاقے زیرآب

یخ بستہ ہوائیں‘ بارش سے موسم دوبارہ سرد ہوگیا ‘ نشیبی علاقے زیرآب

  

ملتان ‘ مظفر گڑھ ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘ چوک سرور شہید ‘ میلسی ‘ بہاولپور ‘ احمد پور شرقیہ ‘ ہیڈ راجکاں ( سپیشل رپورٹر ‘ نمائندگان ) یخ بستہ ہوائیں ‘ بارش کے باعث موسم میں دوبارہ تبدیلی ‘ سردی لوٹ آئی ‘ (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کہیں ہلکی ‘ کہیں تیز بارش ‘ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ‘ گندم کی فصل اور آم کے باغات متاثر ۔ اس سلسلہ میں مظفر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق مظفرگڑھ ، خان گڑھ اور گردو نواح میں شدید بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے۔ سردی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ روزانہ بارشوں کے باعث گندم کی فصل کونقصان اور آم کے باغات شدیدمتاثر ہورہے ہیں۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ روز ٹھٹھہ صادق آباد ونواحی علاقوں میں بھی علی الصبح تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی،تیزہوا بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا،جبکہ بارش اور ہوا کے باعث گندم کی تیار فصل کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ چوک سرور شہید سے نامہ نگار کے مطابق بارش کا پانی اور سیوریج بند ہونے کی وجہ سے گندہ پانی گلیوں محلوں اور سڑکو ں پر جمع ہے۔ ملتان روڈ پر غلہ منڈی کے جنوبی گیٹ کے پاس پانی گندے جوہڑ کی شکل اختیار کئے ہوئے اور تعفن کی وجہ سے تاجران آڑھتیوں کو وہاں سے گزرنا بھی محال ہے۔ تاجران طاہر شہزاد، چوہدری اصغر علی ، امیر حمزہ، رانا محمد اشرف، شکیل احمد، محمد جمیل ، ملک محمد ایوب مغل، محمد افضل، محمد عباس، فیضان علی ، شرجیل احمد اور دیگر نے ڈی سی او مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اور ٹی ایم اے کوٹ کے چیف آفیسر بلدیہ کی نااہلی پر اسکے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ٹاؤن کمیٹی کے ذمہ دار نے بتایا کہ ہمارے پاس عملہ کم ہے۔ کیا کریں۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مارچ فروری کے مقابلے میں ٹھنڈارہاخنکی راج جس میں بارشوں کاعمل دخل ہے ماہ فروری میں حدتک کی وجہ سے پسینے چھوٹنے شروع ہوگئے تھے لیکین ماہ مارچ میں بارشوں کے سلسلے نے اسے ٹھنڈاکرادیاشہری گرم کپڑے پہنے پرمجبورہوگئے جمعرات کے روز علی الصبح بارش سے میلسی میں جل تھل ایک ہوگیاسڑکوں اورگلیوں میں کیجڑاورپھسلن پیداہوگئی باران رحمت سے فصلوں اورپھل داردرختوں پربھی خوشگواراثرپڑا۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق بہاولپورمیں ہلکی بوندا باندی نے موسم خوشگوار بنادیا سارادن بادل چھائے رہے بہاولپور میں گزشتہ روزصبح سویرے اچانک بادل گھرآئے اورہلکی بونداباندی شروع ہوگئی جس کاسلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا اس سے موسم خوشگوار ہوگیاسارادن بادل چھائے رہے اورٹھنڈی ہواچلتی رہیں ان بارشوں کے باعث گندم کے کاشتکاروں کوپریشانی کاسامناہے ان کے مطابق اسوقت گندم کی فصل پک کرتیارہوچکی ہے اوربارشوں کے باعث فصل کے گرنے سے اس کے خراب ہونے کاخطرہ ہے۔ احمد پور شرقیہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق تحصیل میونسپل آفیسرچوہدری محمد ارشد ورک نے گزشتہ رات ہو نے والی بارش کے بعد شہر کے مختلف محلہ جات جن میں شا د ما ن کالونی ، محلہ نور شاہ بخاری ، شکاری محلہ اور راؤ کالونی کا دورہ کیا۔ اور اس دوران صفائی اور بارش سے جمع ہو نے والے پانی کا جا ئزہ لیا۔ اُنہوں نے اس مو قع پر عملہ صفائی کو ہدایت کی کہ وہ بارش سے جمع ہو نے والا پانی جو کہ نشیبی علا قوں میں جمع ہے۔ اسے فی الفور نکالنے کا بند وبست کریں۔ جبکہ سیوریج کے پا ئپوں کی صفائی کے لئے عملہ کو الرٹ کیا۔ اُنہوں نے ہدایت کی کہ جہاں ضرورت ہو وہاں سکر مشین کے ذریعے لا ئنوں کی صفائی کی جا ئے ۔ تاکہ شہریوں کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ اس مو قع پر سینٹری انسپکٹر حسنین شاہ کے علا وہ شہر کے سیوریج انچارج سب انسپکٹر سمیع اللہ نیازی بھی اُ ن کے ہمر اہ تھے۔ ہیڈ راجکاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ملک بھر میں حالیہ ہونے والی بارشوں اور پہاڑیوں پربرف کے بعد چلنے والے یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شد ت میں اضافہ کر دیا ہے ۔ اور جاتی ہوئی سردی ایک مرتبہ پھر لوٹ آئی ہے ۔ شدید سردی کی وجہ سے لوگوں نے ایک مرتبہ پھر گرم کپڑے نکال لئے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ پھر مزید چند تک باقی رہے گی اور ہلکی بارش بھی ہوتی رہے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -