پوری دنیا میں سب سے کم طلاق کی شرح پاکستان میں ہے ‘ خواتین

پوری دنیا میں سب سے کم طلاق کی شرح پاکستان میں ہے ‘ خواتین

  

ملتان (خاتون رپورٹر)عورتوں پر تشد د کی روک تھام کے اقدامات صرف دعوؤں کی حد تک محدود نہیں ہیں،پنجاب اسمبلی سے بل منظور ہونے کے بعد خواتین کو معاشرے میں تحفظ حاصل ہوگیا (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

ہے لیکن بل کی منظوری کے ساتھ ہی تین خواتین کو طلاق ہوچکی ہیں دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں طلاق کی شرح1.3 ہیں پوری دنیا میں سب سے کم طلاق کی شرح پاکستان میں ہے لیکن اس بل کی منظوری سے پاکستان میں طلاق کی شرح میں اضافہ ہوجائے گا ‘اس بل کے پاس ہونے سے خواتین کو تحٖٖفظ کم اور رسوائی زیادہ مل رہی ہیں ان کے گھر برباد ہورہے ہیں اس کی ذمہ داری کون لے گا کیا حکومت ان خواتین کی شادیا ں کراوائی گئی یااس کے لیے کوئی اور بل پاس کریں گئی جس میں مرد وں سے طلاق کا حق بھی لے لیا جائے تاکہ اس کی شرح میں اضافہ نہ ہوسکے ان خیالات کا اظہارخواتین نے پاکستان موبائل فورم سے گفتگو کرتے ہوئے صباسجاد ،طاہرہ ساجد،انعم بتول ،فرح،سدرہ،عائشہ نے کہاکہ لیکن آج کل کے مرد عورت کو عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھتے اور ان کو مارنے میں اپنی شان سمجھتے ہیں لیکن اس بل کی منظوری سے خواتین کے ساتھ ساتھ مردحضرات بھی مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ پاکستان میں زیادہ ترمتوسط طبقہ ہے جو عدالتوں میں جانااپنی توہین سمجھتے ہیں لیکن حکومت کے اس بل کی منظوری سے ہر خاص وعام کو عدالتوں میں جاکر گھریلو جھگڑے نمٹانا ہوگے اس طرح سفید پوش لوگ کی عزت کا جنازہ نکل جائے گا ۔فرح،سدرہ،عائشہ نے کہاکہ بل کی منظوری سے گھروں میں مقابلے کی فضا قائم ہوجائے گئی اسلام نے مرد کو عورتوں پرترجیح دی ہے اس بل کی وجہ سے خواتین میں عدم برداشت ختم ہوچکی ہے ۔دونوں فریقین کے مقابلے میں بچوں کامستقبل داؤ پر لگ جائے گاانہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اس بل میں ترمیم کی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -