پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کو روٹیشن پر نواحی علاقوں میں تعینات کرنے کاحکم ‘ ڈاکٹروں کا تحفظات کا اظہار

پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کو روٹیشن پر نواحی علاقوں میں تعینات کرنے کاحکم ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار ) محکمہ صحت پنجاب نے پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز’پی جی ٹی ‘ کو روٹیشن مخصوص مدت پر نواحی علاقوں میں تعینات کرنے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
کا حکم دیا ہے ۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے منتخب پی جی ٹی کو ٹیچنگ ہسپتالوں سے 3 ماہ مدت ’روٹیشن ‘ کیلئے نزدیکی ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں تعینات کیا جائیگا ۔ ایسے پی جی ٹی جو اپنی پوسٹ گریجویشن ٹریننگ کا 2 سال عرصہ مکمل کر چکے ہوں انہیں ہیلتھ کیئر ڈیلیوری سسٹم مضبوط کرنے کی غرض سے فوری طور پر روٹیشن پر بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے ‘ جہاں وہ تعیناتی کے دوران پوسٹ گریجویشن ٹریننگ بھی مکمل کر ینگے ۔ محکمہ صحت پنجاب نے ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال بھی منسلک کر دئیے ہیں ۔ نشتر میڈیکل کالج ہسپتال کے منتخب پی جی ٹی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال ‘ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سرگنگا رام ہسپتال لاہور کے پی جی ٹی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخو پورہ ‘ سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کے پی جی ٹی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب ‘ علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور ‘ جناح ہسپتال لاہور کے پی جی ٹی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ ‘ راولپنڈی میڈیکل کالج راولپنڈی کے منتخب پی جی ٹی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اٹک بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے پی جی ٹی کو مریضوں کو اپشیلائزڈ و سہولیات کی فراہمی کی غرض سے ٹریننگ کیلئے بھجوایا گیا ہے اور انہیں ایسے ہسپتالوں میں بھجوایا جا رہا ہے جہاں پہلے سے سپیشلسٹ ڈاکٹر خدمات انجام دے چکے ہیں ‘ تاہم ڈاکٹروں نے محکمہ صحت کے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔