جلسوں ‘ احتجاجوں اور ہڑتالوں کا نوٹس ‘ ریلوے یونین عہدیداروں کو جبری ریٹائر کر نے کا فیصلہ

جلسوں ‘ احتجاجوں اور ہڑتالوں کا نوٹس ‘ ریلوے یونین عہدیداروں کو جبری ریٹائر ...

  

ملتان (جنرل رپورٹر) ریلوے ہیڈکوارٹر نے جلسوں، احتجاجوں اور ہڑتال کی دھمکیوں پر ایکشن لیتے ہوئے یونین عہدیداروں (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

کو جبری ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق ریلوے ڈویژنل افسران کی رپورٹ پر ہیڈکوارٹر نے یونین عہدیداروں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے بتایا ہے کہ جلوسوں، احتجاجوں اور ہڑتال کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرکے ذاتی مفاد حاصل کرنیوالے ریلوے ملازمین اور یونین عہدیداروں کیخلاف ریلوے بیوروکریسی لاہور نے سخت کارروائی کرنے اور بعض یونین عہدیداروں کو جبری ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر عمل درآمد آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں جلوسوں، احتجاجوں اور ہڑتال کی دھمکیاں پر ریلوے انتظامیہ نے سلیم اختر، چوہدری ارشد، آر ٹی ایل ملتان کے ریلوے ملازمین اور علی مردان صدر لاہور ریلوے پریم یونین آسی گروپ کو جبری ریٹائر کردیا تھا جبکہ اﷲ دتہ دینو مرکزی نائب صدر سکھر ریلوے پریم یونین آسی گروپ کو ریموو فرام سروس کیا جاچکا ہے۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -