پولیس مقابلہ ‘ ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ‘ پہلے سے گرفتار ساتھیوں سمیت فرار
میاں چنوں(نمائندہ خصوصی‘نمائندہ پاکستان) میاں چنوں کے بارونق بازار میں واقع نجی واٹر کمپنی کی دکان پر دوران ڈکیتی شہریوں(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
کی مدد سے اقبال عرف بالی گگڑانہ ڈاکو پکڑا گیا اور جسے خوب دھنائی کے بعد حوالہ پولیس کیا گیا مگر اس کے دیگر ساتھی سنی مسیح وغیرہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس تحویل میں لئے گئے ڈاکو نے دوران تفتیش بتایا کہ ہماری سر پرستی سموئل عرف سنی مسیح نامی شخص کرتا ہے اور ہم واردات کے بعد کرسچن کالونی میں پنا لیتے ہیں پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے شہر بھر کی ناکہ بندی کرکے ہمراہی ملزم کرسچن کالونی چھاپہ مارا تو سموئل عرف سنی مسیح اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ 125موٹر سائیکل پر سوار وہاں سے بھاگ نکلا پولیس کے تعاقب پر نیشنل ہائی وے روڈ سوہنا چوک کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا تو جوابی کاروائی میں پولیس نے بھی ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کردی ۔ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین ایک گھنٹہ جاری رہنے والے فائرنگ کے سلسلہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ہی ساتھی گینگ کا سربراہ سموئل عرف سنی مسیح سکنہ72/10Rشانتی نگر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ پہلے ہی سے پولیس تحویل میں ڈاکو اقبال عرف بالی بھی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔اہلیان شہر کی طرف سے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کے دوران ڈاکو کی ہلاکت پر مقامی پولیس کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔