سیکرٹری یوسیز پر مشتمل نیٹ ورک پر سرکاری فنڈز میں ماہانہ لاکھوں خورد برد کرنیکے الزامات

سیکرٹری یوسیز پر مشتمل نیٹ ورک پر سرکاری فنڈز میں ماہانہ لاکھوں خورد برد ...

  

کبیروالا+بارہ میل (نامہ نگار+نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ آفیسرکمیونٹی آرگنائزیشن خانیوال مرزارئیس احمدکی قیادت میں سیکرٹری(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

یونین کونسلوں پر مشتمل ’’نیٹ ورک ‘‘ پر سرکاری فنڈز میں مبینہ طور پر ماہانہ لاکھوں روپے خورد برد کرنے کے الزامات ،10ہزار روپے فی سیکرٹری یونین کونسل ’’نذرانہ ‘‘ وصول کیا جارہا ہے ،جس کے صلہ میں عوامی شکایات پر سیکرٹری یونین کونسلوں کیخلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ،پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری یونین کونسل پر تعینات شخص کا کم ازکم ایف اے پاس ہونا ضروری ہے جبکہ تحصیل کبیروالا کی کئی یونین کونسلوں میں معمولی پڑھے لکھے نائب قاصد ’’سیکرٹری یونین کونسل ‘‘ کے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں ،ڈی سی او خانیوال سمیت دیگر حکام بالا مذکورہ نیٹ ورک کی کرپشن اور بدعنوانی کی تحقیقات کرانے اور ذمہ داران کیخلاف محکمانہ کارروائیاں عمل میں لائیں ‘یہ مطالبہ کبیروالا کے رہائشی سجاد اکبر کی جانب سے ڈی سی او خانیوال اور دیگر حکام بالا کو بھیجوائی اپنی تحریری درخواستوں میں انکشاف کرتے ہوئے کیا ۔ درخواست گزار نے حکام بالا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ یونین کونسلوں کے ان سیکرٹریوں کے تمام ریکارڈ قبضہ میں لیا جائے اورتحقیقات کے بعد انکے خلاف نہ صرف کرپشن کا مقدمہ درج کیا جائے بلکہ سرکاری خزانے سے لوٹی ہوئی رقم ان ملازمین سے واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کروائی جائے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -