نامعلوم افراد 29 سالہ خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار، خاتون زخمی

نامعلوم افراد 29 سالہ خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار، خاتون زخمی
نامعلوم افراد 29 سالہ خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار، خاتون زخمی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے جوہر ٹاﺅن میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار 29 سالہ خاتون پر کیمیکل پھینک کر فرار ہو گئے جس سے خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے یاسمین نامی خاتون پر شوکت خانم ہسپتال کے قریب ٹوائلٹ کلینر پھینک دیا جس سے اس کا چہر ہ جزوی طورپر متاثر ہوا جبکہ جسم بھی جھلس گیا تاہم متاثرہ خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ بظاہر واقعہ تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

لاہور -