مشرف کو جانے دینے کافیصلہ دانشمندانہ، فوج ملکی سرحدوں، جمہوریت اور نواز شریف کا دفاع کر رہی ہے: شیخ رشید

مشرف کو جانے دینے کافیصلہ دانشمندانہ، فوج ملکی سرحدوں، جمہوریت اور نواز ...
مشرف کو جانے دینے کافیصلہ دانشمندانہ، فوج ملکی سرحدوں، جمہوریت اور نواز شریف کا دفاع کر رہی ہے: شیخ رشید

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مشرف کو باہر جانے دینے کا حکومتی فیصلہ دانشمندانہ ہے، بھڑکیں مارنے والوں میں ہمت تھی تو روک لیتے، فوج ملکی سرحدوں، جمہوریت اور نواز شریف کا دفاع کر رہی ہے ورنہ نواز شریف خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارنے میں ماہر ہیں۔ پنجاب میں رینجرز کو آنے سے روک دیا گیا ہے اور نیب کو خاقان عباسی اور میاں منشیاءسمیت 28 لوگوں کو گرفتار نہیں کرنے دیا جا رہا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق بھارت روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکمران بڑی بھڑکیں مارتے تھے، پرویز مشرف تو چلے گئے،مشرف کو باہر جانے دینے کافیصلہ دانشمندانہ ہے اور اگر بھڑکیں مارنے والوں میں ہمت تھی تو مشرف کو روک لیتے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری، عمران خان سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہوں جبکہ پیپلز پارٹی بھی رحمان ملک کے ذریعے مقتدر حلقوں سے رابطے میں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ ڈیلی ویجز پر سیاست کر رہے ہیں، بلاول بھٹو نے بیان دیا اور اس کے والد نے گارڈ آف آنر دیا تھا، اب آپ خود فیصلہ کر لیں کہ بلاول بھٹو ٹھیک تھا یا پھر آصف علی زرداری کا دیا گیا گارڈ آف آنر درست تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست میں کہ میں نے کہا تھا قربانی سے پہلے قربانی ہو گی لیکن اگر قصائی ہی بھاگ گیا تو میں کیا کروں۔

وزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

شیخ رشید نے کہا کہ رینجرز کو پنجاب آنے سے روک دیا گیا ہے اور نیب کو 28 لوگوں کو گرفتار نہیں کرنے دیا جا رہا جن میں میاں منشاءاور خاقان عباسی بھی شامل ہیں۔ پنجاب میں میٹرو بس، نندی پور پاور پراجیکٹ اور ریلوے میں انجنوں کی خریداری کے حوالے سے تحقیقات ہو رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فوج اس ملک میں نہ ہو تو دہشت گرد آپ کو گھر سے اٹھا کر لے جائیں۔ فوج جان ہتھیلی پر رکھ کر نواز شریف، جمہوریت اور ملکی سرحدوں کا دفاع کر رہی ہیں ورنہ نواز شریف اپنے پاﺅں کلہاری مارنے کا ماہر ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ دیکھنے بھارت جا رہا ہوں، یہی میرا فائنل میچ ہے ، تمام قوم کی دعائیں کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -