پنجاب سمیت دیگر مقامات پر آج پھر بادل برسنے کا امکان ، مری میں37ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی: محکمہ موسمیات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ہفتہ کے روز بالائی خیبرپختونخواہ( مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ ڈویڑن)، فاٹا، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں پر مزید بارش جبکہ آج مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلا ئیڈ نگ کا خدشہ ہے، مالاکنڈ، ہزارہ، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔آج اسلام آباد میں پولن کی تعداد11017فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
محکمہ موسمیات کے فورکاسٹنگ آفیسر کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخواہ( مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور ڈویڑن)، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویڑن، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان اور ڑوب ڈویڑن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،پنجاب،خیبرپختونخواہ،اسلام آباد اورفاٹا میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
سب سے زیادہ بارش مری 37،اسلام آباد(سیدپور17زیروپوائنٹ 16،گولڑہ15، بوکڑہ09)،راولپنڈی(شمس آباد12،چکلالہ 09)، منگلا11، رحیم یارخان10،مالم جبہ 33، پٹن30، بالاکوٹ، دیر25، کاکول23، لوئیردیر22، پارہ چنار20، کالام، سیدوشریف 12، چراٹ، چترال09، کوٹلی32، مظفرآباد26، راولاکوٹ 25،گڑھی دوپٹہ23۔ گلگت بلتستان سکردو 05اوراستور میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، کالام میں03 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ آج لاہور میں درجہ حرارت27 ، کراچی31، پشاور 18، کوئٹہ 21 اور راولپنڈی اسلام آباد میں21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔