بھارتی ویزے سے محروم چا چا ٹی ٹونٹی جلیبیاں بیچنے لگے

بھارتی ویزے سے محروم چا چا ٹی ٹونٹی جلیبیاں بیچنے لگے
بھارتی ویزے سے محروم چا چا ٹی ٹونٹی جلیبیاں بیچنے لگے

  

حافظ آباد(ویب ڈیسک) ویزہ نہ ملنے کے سبب ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے بھارت جانے سے محروم رہنے والے چاچا ٹی ٹونٹی اپنے آبائی علاقے میں جلیبیاں بیچنا شروع ہو گئے۔ محمد زمان المعروف چا چا ٹی ٹونٹی نے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے پی سی بی حکام سے ویزہ دلوانے کی درخواست کی تھی لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی اور کرکٹ بورڈ کی جانب سے انہیں کسی قسم کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا جس کے بعد ان کے پاس اپنے آبائی علاقے میں جلیبیاں لگانے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا تھا۔ اس موقع رپ انہو ں نے اعلان کیا کہ اگر گرین شرٹس ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہے تو وہ سارا دن لوگوں کو مفت جلیبیاں بنا کر کھلائیں گے۔

مزید :

حافظ آباد -