ریحام خان کانفرنس میں شرکت کیلئے واہگہ کے راستے بھارت پہنچ گئیں

ریحام خان کانفرنس میں شرکت کیلئے واہگہ کے راستے بھارت پہنچ گئیں
ریحام خان کانفرنس میں شرکت کیلئے واہگہ کے راستے بھارت پہنچ گئیں

  

لاہور(این این آئی) ریحام خان انڈیا ٹوڈے کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کیلئے واہگہ کے راستے بھارت پہنچ گئیں۔ کانفرنس میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نیشنل ازم اور حب الوطنی سمیت کئی دیگر موضوعات پر مقررین کی جانب سے خیالات کا اظہار کیا جائے گا۔ بالی ووڈ اداکارہ گل پانا نگ ریحام خان کے ہمراہ کانفرنس سے خطاب کریںگی۔ دونوں خواتین سرحد کے دونوں جانب خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان قیام امن کے طریقوں پر اظہار خیال کریں گی۔

مزید :

لاہور -