پولیس حکام اور سرکاری بس مالکان کا اجلاس،بسوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

پولیس حکام اور سرکاری بس مالکان کا اجلاس،بسوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا ...
پولیس حکام اور سرکاری بس مالکان کا اجلاس،بسوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میںسیکیورٹیکے حوالے سے پولیس حکام اور سرکاری ملازمین کی بسوں کے مالکان کا اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدار ت ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مروت نے کی ، اجلاس کے دوران سنہری مسجد رودڈ پر بس دھماکے کے بعد سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈ یا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز نے بس مالکان اور ڈرائیورز کو سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ بس مالکان میٹل ڈیٹکٹرز کی دستیابی یقینی بنائیں اور مسافروں اور انکے سامان کی چیکنگ کی جائے۔ انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ بس مالکان اورڈرائیوروں کی کوتاہی سے بسوں میں3دھماکے ہو چکے ہیں تاہم اس کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عباس مروت نے مزید کہا کہ اگر بس مالکان کے پاس میٹل ڈیٹکٹرز نہ ہوئے توبسوں کے روٹ پرمٹ کینسل کردینگے ۔ انہوں نے اس موقع پر پولیس کو ہدایت کی کہ بسوں کو پشاور کی حدودمیں داخل ہونے پر سراغ رساں کتوں سے چیک کیا جائے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

پشاور -