موبائل فون پر دوست بننے والا لڑکی کو سڑک پر چھوڑ کر فرار

موبائل فون پر دوست بننے والا لڑکی کو سڑک پر چھوڑ کر فرار
موبائل فون پر دوست بننے والا لڑکی کو سڑک پر چھوڑ کر فرار

  

ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) رانگ نمبر سے شروع ہونیوالی دوستی کا انجام بھی رانگ نکلا، شادی کے جھانسے میں گھر چھوڑ کر آنیوالی میٹرک کی طالبہ کو مبینہ دوست بے یارومددگار سڑک پر چھوڑ کر بھاگ گیا۔ پولیس کے مطابق کھاکھی کی میٹرک کی طالبہ کو اس کا مبینہ دوست ساحل عرف جہانزیب شادی کا جھانسہ دے کر ڈیرہ غازیخان لے آیا اور لڑکی کو دھوکہ دے کر ٹول پلازہ بائی پاس کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے لڑکی کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ لڑکی کو موبائل فون پر دو ماہ قبل ایک رانگ کال آئی جس کے بعد اس کی جہانزیب سے دوستی ہو گئی، گزشتہ روز جب وہ میٹرک کا پرچہ دینے کے بعد سکول سے باہر آئی تو جہانزیب اسے شادی کا جھانسہ دے کر ڈیرہ غازیخان شہر اپنی بہن کے گھر لے آیا‘ بہن کے ڈانٹنے پر وہ مجھے اکیلا چھوڑ کر فرارہو گیا پولیس نے لڑکی کے والدین کی تلاش شروع کر دی۔

مزید :

ڈیرہ غازی خان -