واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا، اب آپ اپنی بات کو مزید بہتر انداز میں بیان کر سکیں گے

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا، اب آپ اپنی بات کو ...
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا، اب آپ اپنی بات کو مزید بہتر انداز میں بیان کر سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کیلئے نت نئے فیچرز متعارف کرانے میں مصروف اور اب اینڈرائڈ صارفین کیلئے ایک اور دلچسپ فیچر بھی متعارف کرا دیا گیا ہے جس کے تحت اب آپ ”فونٹ“ کو ”بولڈ (یعنی موٹا) اور ”اٹالک“ یعنی (ترچھا) بھی کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ اب گوگل ڈرائیو میں موجود کسی بھی دستاویز کو بھیج یا وصول کر سکتے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
بہت سے صارفین ای میل یا بات چیت کیلئے دستیاب دیگر سروسز پر اپنی بات کے مطلب کو واضح کرنے کیلئے اس فیچر کو استعمال کرتے ہیں تاہم واٹس ایپ پر اس کی عدم موجودگی کے باعث سادہ الفاظ میں ہی بات کو بیان کرنا پڑتا تھا۔ لیکن اب اس فیچر کے متعارف کرائے جانے کے بعد میسج میں موجود کسی بھی لفظ کو ”موٹا“ یا پھر ”ترچھا“ کیا جا سکتا ہے۔

اسی طرح کچھ دن قبل واٹس ایپ نے اپنی دستاویزات شیئر کرنے کی آپشن بھی متعارف کرائی تھی جس کے تحت کوئی بھی شخص اپنے موبائل میں موجود دستاویزات کو شیئر کر سکتا تھا تاہم اب اس فیچر کو مزید بہتر بنا دیا گیا ہے اور گوگل ڈرائیو میں موجود دستاویزات کو شیئر کرنا بھی ممکن ہو گیا ہے۔ یعنی گوگل ڈرائیو میں موجود کسی بھی فائل کو شیئر کرتے وقت جو آپشنز سامنے آتی ہیں، اب ان میں واٹس ایپ بھی شامل ہوگی اور اس پر کلک کر کے باآسانی کسی کو بھی بھیجی جا سکے گی۔ یہاں یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ابتدائی طور پر اس فیچر کے ذریعے صرف (پی ڈی ایف) فارمیٹ کی فائل کو ہی شیئر کیا جا سکتا ہے تاہم آنے والے دنوں میں مزید فائل فارمیٹ بھی شیئر کئے جا سکیں گے۔

وزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
یہ دونوں فیچر ز واٹس ایپ ایپلی کیشن کے تازہ ترین ورژن 2.12.535 میں متعارف کرائے گئے ہیں اور ان کے استعمال کیلئے ضروری ہے کہ جس شخص کو میسج یا فائل بھیجی جا رہی ہے وہ بھی یہی ورژن استعمال کر رہا ہوں بصورت دیگر مسیج موصول کرنے والے شخص کو سادہ حروف میں ہی پیغام ملے گا اور گوگل ڈرائیو کے ذریعے شیئر کی جانے والی فائل موصول نہیں ہو سکے گی۔ چونکہ یہ ورژن ابھی تک گوگل پلے سٹور پر مہیا نہیں کیا گیا اس لئے دنیا بھر کے صارفین ابھی اسے استعمال نہیں کر سکیں گے تاہم جلد ہی یہ ورژن دنیا بھر کے صارفین کو مہیا کر دیا جائے گا جس کے بعد وہ اس دلچسپ فیچر کا استعمال کر سکیں گے۔