ورلڈ ٹی 20: آج 4 بڑی ٹیمیں ٹکرائیں گی، نیوزی لینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی

ورلڈ ٹی 20: آج 4 بڑی ٹیمیں ٹکرائیں گی، نیوزی لینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا، جنوبی ...
ورلڈ ٹی 20: آج 4 بڑی ٹیمیں ٹکرائیں گی، نیوزی لینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے جہاں آج گروپ اے اور گروپ بی کی 4 بڑی ٹیموں کے درمیان 2 انتہائی اہم میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں جنوبی افریقہ انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی اور دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پہلا میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ممبئی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے شروع ہو گا جبکہ دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دھرم شالہ کی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے شروع ہو گا۔

گروپ اے میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ کو پہلے میچ میں شکست ہوئی تھی اور ٹورنامنٹ کی دوڑ میں رہنے کیلئے اسے آج جنوبی افریقہ کے خلاف لازمی فتح حاصل کرنا ہو گی ۔ دوسری جانب گروپ بی میں نیوزی لینڈ اپنے پہلے میچ میں بھارت کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر چکی ہے جبکہ آسٹریلیا کا ایونٹ میں پہلا میچ ہے۔

وزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

نیوزی لینڈ کی فتح اسے اگلے راﺅنڈ میں لے جانے کے امکانات مزید روشن کر دے گی جبکہ آسٹریلیا یہ میچ جیت کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کی بھرپور کوشش کرے گی۔ شائقین کرکٹ ان چاروں ٹیموں کے درمیان آج ہونے والے میچوں کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں اور بے تابی سے اس کا انتظار بھی کر رہے ہیں۔

مزید :

T20 World cup -