پی سی بی نے کھلاڑیوں کی سالانہ آمدن کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں

پی سی بی نے کھلاڑیوں کی سالانہ آمدن کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں
پی سی بی نے کھلاڑیوں کی سالانہ آمدن کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی 2014میں آمدن کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈ ٰیا رپورٹس کے مطابق بین الصوبائی رابطے کی وزارت کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات  میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے2014 کے دوران مجموعی طور پر2 کروڑ 47 لاکھ 34 ہزار637 روپے کمائے جبکہ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے 1کروڑ 8لاکھ 90 ہزار767روپے کمائے، اس کے علاوہ ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی نے ایک سال کے دوران 1 کروڑ 85 لاکھ 14 ہزار 804 روپے آمدن حاصل کی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک نے 2 کروڑ 6 لاکھ 59 ہزار 608 ،اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے 2 کروڑ 8 لاکھ 76 ہزار 275 روپے جبکہ خرم منظور نے 84لاکھ 72ہزار 438روپے کمائے۔قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی سالانہ آمدن کی تفصیلات کے مطابق دیگر کھلاڑیوں میں عمر گل نے 7 لاکھ 88 ہزار 611 روپے ،وہاب ریاض نے 2 کروڑ 91 لاکھ 22 ہزار 413 ،یاسر شاہ نے 2 کروڑ 74 لاکھ 39 ہزار 53 روپے اورذوالفقار بابرنے 84لاکھ 72ہزار 438روپے حاصل کیے۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹی نے 1 کروڑ 9 لاکھ 47 ہزار 222روپے کمائے جبکہ جنید خان نے 2 کروڑ 47 لاکھ 29 ہزار 720 روپے،شرجیل خان نے1کروڑ63 لاکھ44 ہزار449 اور عدنان اکمل نے 2014 کے دوران 84 لاکھ72ہزار438روپے کمائے ہیں۔

مزید :

کھیل -