سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رینٹ اے کار کے 200سے زائد دفاتر بند ، متعدد گاڑیاں ضبط

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رینٹ اے کار کے 200سے زائد دفاتر بند ، متعدد ...
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رینٹ اے کار کے 200سے زائد دفاتر بند ، متعدد گاڑیاں ضبط

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے رینٹ اے کار کے 200سے زائد دفاتر بند کر دیئے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق یہ 202رینٹ اے کار کے دفاتر ریاض شہر کے مغربی علاقے میں واقع تھے جنہیں امن و امان میں خرابی پیدا کرنے اور دیگر قانون کی خلاف ورزیوں پر بند کیا گیا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

یہ ریاض ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی مہم کا حصہ ہے جس کے تحت رینٹ اے کار کے دفاتر کے باہر بشمول ڈبل پارکنگ رونما ہونے والی خلاف ورزیوں کے گرد شکنجہ کسنا تھا۔ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نمر، الشمیسی ، الشفا اور الریجا میں بے ڈھنگم پارکنگ کرنے پر 72گاڑیوں کو قبضے میں بھی لیا گیا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

عرب دنیا -