گوجرہ میں سابق ایم این اے کی گاڑی پر فائرنگ،3سیکیورٹی گارڈ زخمی

گوجرہ میں سابق ایم این اے کی گاڑی پر فائرنگ،3سیکیورٹی گارڈ زخمی
گوجرہ میں سابق ایم این اے کی گاڑی پر فائرنگ،3سیکیورٹی گارڈ زخمی

  

گوجرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرہ میں جھنگ روڈ پر مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے خالد وڑائچ کے بڑے بھائی امجد وڑائچ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرد ی جس سے انکے 3 سیکیورٹیگارڈ شدید زخمی ہو گئے۔ 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈ یا رپورٹس کے مطابق جھنگ روڈ پر پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق ایم این اے امجد وڑائچ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں3 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی خالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے تاہم حملے میں امجد وڑائچ محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق امجد وڑائچ اسلام آباد سے موٹر وے کے راستے گوجرہ آرہے تھے کے جھنگ روڈ پر نامعلوم افراد نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے تینسیکیورٹیگارڈ زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرا ر ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم عینی شاہدین سے واقعے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

ٹوبہ ٹیک سنگھ -