شام کے تاحال کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے ٹھوس شواہد ہیں، بین الاقوامی برادری مکمل پابندی عائد کرے:سعودی عرب

شام کے تاحال کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے ٹھوس شواہد ہیں، بین الاقوامی ...
شام کے تاحال کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے ٹھوس شواہد ہیں، بین الاقوامی برادری مکمل پابندی عائد کرے:سعودی عرب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہیگ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ شام کی حکومت مخالفین کے خلاف تاحال کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہے ۔ سعودی حکام نے یہ دعویٰ آرگنائزیشن فار پروہبیشن آف کیمیکل ویپنز(او پی سی ڈبلیو ) کی ایگزیکٹو کونسل کے 18ویں سیشن میں کیا ہے۔سعودی حکام نے او پی سی ڈبلیو سیکرٹریٹ پر معلومات تک رسائی کے حصول کے لئے زور دیا تاکہ شامی حکومت کے ”متضاد بیانات “کی وضاحت ہو سکے ۔اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر میں ایسے ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
عرب نیوز نے سعودی نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی حکام نے اجلاس میں اس بات روشنی ڈالی کہ شام میں نامعلوم جگہ سے لئے گئے گزشتہ نمونے ظاہر کرتے ہیں کہ بشارالاسد حکومت سیرین اور وی ایکس گیس استعمال کر رہی ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
سعودی حکام نے کہا کہ کیسے بھی حالات ہوں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال برداشت نہیں کیا جا سکتااور اس کی انتہائی سخت انداز سے مذمت کی جانی چاہیے کیونکہ یہ بین الاقوامی اخلاقی اور قانونی معیارکیخلاف ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر کسی شک و شبہ کے کیمیائی ہتھیاروں کے تمام تر سٹاک تباہ کئے جانے میں ناکامی ہر کسی کے لئے تشویش کا باعث ہے ، ان ہتھیاروں کو غیر فعال بنایاجانا آرگنائزیشن کی تاریخ میں اہم موڑ ثابت ہو گی ۔